مکہ مکرمہ: سعودی عرب میں ایک دلخراش حادثہ پیش آیا، جس میں عمرہ زائرین سے بھری ایک بس ڈیزل سے بھرے ٹینکر سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں 42 بھارتی عمرہ زائرین جاں بحق ہو گئے۔ حادثہ مکہ سے مدینہ جانے والی سڑک پر پیش آیا، جہاں بس میں 43 افراد سوار تھے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 16 افراد کا تعلق حیدرآباد سے تھا، جبکہ بس میں 20 خواتین اور 11 بچے بھی شامل تھے۔ حادثے کے فوراً بعد سعودی حکام نے امدادی کارروائیاں شروع کر دیں، اور بھارتی سفارت خانہ سعودی عرب میں واقعہ کی تحقیقات اور جاں بحق افراد کی میتوں کو واپس بھارت بھیجنے کی کارروائیوں میں مصروف ہے۔