سینیٹر مشاہد اللہ کے بھائی کو پی آئی اے لندن سٹیشن مینجر کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا گیا

سینیٹر مشاہد اللہ کے بھائی کو پی آئی اے لندن سٹیشن مینجر کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا گیا
کیپشن: سکرین شاٹ

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری سے سینیٹ میں گرما گرمی کے بعد حکومت نے بڑا کام کرتے ہوئے سینیٹر مشاہد اللہ خان کے بھائی ساجد اللہ سٹیشن منیجر لندن کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ نے سینیٹر مشاہد اللہ کے بھائی ساجد اللہ کو سٹیشن منیجر لندن کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کرتے ہوئے پاکستان طلب کرلیا ہے، پی آئی اے انتظامیہ نے لندن میں تعینات مشاہد اللہ کے بھائی کو فیصلے سے آگاہ کرتے ہوئے بذریعہ میل ساجد اللہ کو پاکستان واپسی کے احکامات جاری کر دیے ہیں، ساجد اللہ کو پی آئی اے ہیڈ کوارٹر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

دوسری جانب پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ بیرون ملک سٹیشن پر تعیناتی کا دورانیہ 3 سال ہے، ساجد اللہ اپنی تعیناتی کی مدت 3 سال مکمل کر چکے ہیں تاہم ساجد اللہ کو کسی کے کہنے یا دباؤ پر واپس نہیں بلایا گیا۔

خیال رہے کہ مشاہداللہ کے بھائی ساجد اللہ لندن میں سٹیشن منیجر تعینات ہیں تاہم انہوں نے پی آئی اے انتظامیہ سے ایک ماہ کی مہلت مانگ لی ہے، ساجد اللہ کو فارن پوسٹنگ میں 3 سال کی مدت مکمل ہونے پر عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا۔