ٹرمپ نے ترکی کو ایک دفعہ پھر سنگین نتائج کی دھمکی دیدی

ٹرمپ نے ترکی کو ایک دفعہ پھر سنگین نتائج کی دھمکی دیدی

واشنگٹن :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی اور شامی کردوں کے درمیان جاری لڑائی کے خاتمے کیلئے تین تجاویز پیش کردیں۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ اس مسئلے کے حل کیلئے ہمارے پاس تین راستے ہیں۔

انہوں ے لکھا کہ پہلا راستہ تو یہ ہے کہ ہم اپنے ہزاروں فوجی وہاں بھیج کر عسکری طور پر کامیابی حاصل کریں۔دوسرا حل یہ ہے کہ ہم ترکی پرسخت معاشی پابندیاں لگا کر اپنے اہداف حاصل کریں جبکہ تیسرا راستہ یہ ہے کہ ہم ترکی اور ک±ردوں کے درمیان ثالث کا کردار ادا کرکے معاہدہ کرادیں۔

امریکی صدر نے کہا کہ ہم نے داعش کو 100 فیصد شکست سے دوچار کیا ہے اورہم نے اپنا کام کامیابی سے سرانجام دیا ، اس وقت ہمارا کوئی فوجی اس علاقے میں موجود نہیں جو ترکی کے حملے کی زد میں ہو۔انہوں نے کہا کہ ہم نے شام میں اپنا کام بہترین طریقے سے مکمل کیا اور اب ترکی کردوں پر حملہ کررہا ہے، یہ دونوں تو 200 برسوں سے ایک دوسرے کیخلاف برسرپیکار ہیں۔