ورلڈ کپ، افغانستان  کا  بھارت کو جیت کے لیے  273 رنز کا ٹارگٹ

ورلڈ کپ، افغانستان  کا  بھارت کو جیت کے لیے  273 رنز کا ٹارگٹ

دہلی: ورلڈ کپ کے میچ میں افغانستان نے بھارت کو جیت کے لیے 273 رنز کا ٹارگٹ دیا۔ دہلی کے ارون جیٹلی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اور مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹ پر 272 رنز بنائے۔
افغان ٹیم کی طرف سے حشمت اللّٰہ شاہدی 80، عظمت اللّٰہ عمر زائی 60، ابراہیم زدران 22 اور رحمان اللّٰہ گرباز نے 21 رنز ، محمد نبی 19،راشد خان اور رحمت شاہ 16، 16 جبکہ نجیب اللّٰہ زدران 2 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ مجیب الرحمان 10 اور نوین الحق 9 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔
بھارت کے جسپریت بمرا نے 4 اور ہردیک پانڈیا نے 2 وکٹیں، کلدیپ یادیو اور شردل ٹھاکر نے 1، 1 کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

مصنف کے بارے میں