ورلڈ کپ ،بھارت نے  افغانستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی 

 ورلڈ کپ ،بھارت نے  افغانستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی 

نئی دہلی: ورلڈ کپ میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے  افغانستان کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی ۔  بھارت نے کپتان روہت شرما کی ریکارڈ ساز اننگزکی بدولت افغانستان کو با آسانی 8  وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی۔

بھارت نے افغانستان کا 273 رنز کا ہدف با آسانی 35 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا، کپتان روہت شرما نے 84 گیندوں پر 131 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی،ان کی اس اننگز میں 5 چھکے اور 16 چوکے شامل تھے۔اس کے علاوہ ایشان کن نے47 ، ویرات کوہلی  55 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے جبکہ  شریاس ایئر نے  25 رنز بنائے۔افغانستان کی جانب سے  راشد خان نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، روہت کو شاندار بیٹنگ پر پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔


 افغانستان نے بھارت کو جیت کے لیے 273 رنز کا ٹارگٹ دیا۔ دہلی کے ارون جیٹلی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اور مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹ پر 272 رنز بنائے۔


افغان ٹیم کی طرف سے حشمت اللّٰہ شاہدی 80، عظمت اللّٰہ عمر زائی 60، ابراہیم زدران 22 اور رحمان اللّٰہ گرباز نے 21 رنز ، محمد نبی 19،راشد خان اور رحمت شاہ 16، 16 جبکہ نجیب اللّٰہ زدران 2 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ مجیب الرحمان 10 اور نوین الحق 9 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔


بھارت کے جسپریت بمرا نے 4 اور ہردیک پانڈیا نے 2 وکٹیں، کلدیپ یادیو اور شردل ٹھاکر نے 1، 1 کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔