لاہور:سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت جون 2026 تک موسم کی پیش گوئی کے لیے ایک جامع نظام متعارف کرائے گی تاکہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کیا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے لیے صنعتوں کو اعتماد میں لیا جا رہا ہے اور زرعی شعبے میں بھی جدید طریقے متعارف کروائے جا رہے ہیں۔ لاہور سمیت صوبے بھر میں انوائرمینٹل پروٹیکشن سیل بنائے جا رہے ہیں۔
مزید برآں، تمام پٹرول پمپس پر کاربن چیکنگ کے نظام کی تنصیب کو لازم قرار دیا جائے گا تاکہ آلودگی میں کمی کی جا سکے۔