Get Alerts

افغان وزیر خارجہ کی پریس کانفرنس میں خواتین صحافیوں پر پابندی، بھارت میں سیاسی تنازع کھڑا ہوگیا

افغان وزیر خارجہ کی پریس کانفرنس میں خواتین صحافیوں پر پابندی، بھارت میں سیاسی تنازع کھڑا ہوگیا

نئی دہلی: افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی کی دہلی میں پریس کانفرنس میں خاتون صحافیوں کو شرکت سے روک دیا گیا، جس پر بھارتی اپوزیشن اور صحافتی حلقوں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔

کانگریس رہنماؤں راہول گاندھی، پرینکا گاندھی اور چدمبرم نے وزیر اعظم مودی پر سخت تنقید کرتے ہوئے اسے خواتین کے خلاف امتیازی سلوک قرار دیا۔ بھارتی وزارت خارجہ نے وضاحت دی کہ اس پریس کانفرنس میں ان کا کوئی کردار نہیں تھا۔

واقعے کے بعد خواتین صحافیوں کی عدم موجودگی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں، جس نے طالبان کے صنفی رویے اور بھارتی حکومت کی خاموشی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

ٹیگز: