Get Alerts

ڈی آئی خان میں پولیس ٹریننگ سینٹر پر دہشتگردوں کا حملہ ،7 اہلکار شہید، 13 زخمی، 4 دہشتگرد جہنم واصل

ڈی آئی خان میں پولیس ٹریننگ سینٹر پر دہشتگردوں کا حملہ ،7 اہلکار شہید، 13 زخمی، 4 دہشتگرد جہنم واصل

ڈیرہ اسماعیل خان: ڈی آئی خان میں واقع پولیس ٹریننگ سینٹر پر دہشتگردوں نے بزدلانہ حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 7 پولیس اہلکار شہید اور 13 زخمی ہو گئے۔ پولیس کی بروقت اور بھرپور جوابی کارروائی میں فتنہ الخوارج کے 4 دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔

واقعے کے بعد شہداء کی نمازِ جنازہ پولیس لائن میں ادا کی گئی، جس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور، اعلیٰ عسکری اور سول حکام نے شرکت کی۔ وزیراعلیٰ نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہداء کے اہل خانہ کے لیے ایک کروڑ روپے فی کس اور زخمی اہلکاروں کے لیے پچاس لاکھ روپے فی کس امداد کا اعلان کیا۔

ترجمان وزیراعلیٰ کے مطابق، حملے کے بعد سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو کلیئر کر دیا ہے اور شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ 

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہید اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور خارجی دہشتگردوں کے اس حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

ٹیگز: