ڈی آئی خان :ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے تھانہ صدر میں پولیس ٹریننگ سینٹر پر دہشتگردوں نے جدید اسلحہ سے حملہ کیا، تاہم پولیس جوانوں نے بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے حملہ ناکام بنا دیا۔
ڈی پی او کے مطابق جوابی کارروائی میں فتنہ الخوارج گروپ کے 4 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔ ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دستی بم برآمد ہوئے ہیں۔
واقعے کے فوراً بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کیا گیا تاکہ کسی ممکنہ سہولت کار یا مزید حملہ آوروں کی تلاش کی جا سکے۔ سیکیورٹی فورسز نے ٹریننگ سینٹر اور آس پاس کے علاقوں کو کلیئر قرار دیا ہے۔
پاک فوج کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کے پیچھے سیاسی اور مجرمانہ گٹھ جوڑ ہے۔ پولیس حکام نے صورتحال کو مکمل طور پر قابو میں قرار دیتے ہوئے اعلیٰ حکام کی جانب سے پولیس کی بروقت اور مؤثر کارروائی کو سراہا ہے۔