پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا ہاتھ سے لکھا ہوا استعفیٰ باقاعدہ طور پر گورنر ہاؤس کو موصول ہوگیا ہے۔ گورنر خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آئینِ پاکستان اور متعلقہ قوانین کے مطابق استعفے کی جانچ پڑتال کی جائے گی، اور تمام قانونی تقاضے مکمل کرنے کے بعد ہی استعفیٰ کو آئینی طریقہ کار کے تحت منظور کیا جائے گا۔
گورنر ہاؤس کے مطابق، استعفیٰ کی صداقت، رضا کارانہ حیثیت اور آئینی تقاضوں کا جائزہ لینا ضروری ہے تاکہ اس پر کسی بھی قسم کے دباؤ یا غیر قانونی عوامل کے اثرات نہ ہوں۔ حتمی منظوری کے بعد، وزیراعلیٰ کی نشست خالی تصور کی جائے گی اور آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان متوقع ہے۔
دوسری جانب سیاسی حلقوں میں علی امین گنڈاپور کے استعفے پر قیاس آرائیاں جاری ہیں اور ممکنہ سیاسی تبدیلیوں پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔