پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 82 افراد انتقال کر گئے

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 82 افراد انتقال کر گئے

لاہور: پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 82 افراد انتقال کر گئے  جس کے بعد اموات کی تعداد 26 ہزار662ہو گئی ہے۔

ملک بھر میں کورونا وائرس کے 3 ہزار 480 نئے کیس رپورٹ ہونے کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 12 لاکھ ایک  ہزار 367 تک جا پہنچی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے سے کورونا کے تازہ ترین اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک بھر میں 63 ہزار 181 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جبکہ مثبت کیسز کی شرح 5.50 فیصد رہی۔