Get Alerts

ملک بھر میں ڈینگی خطرناک صورتحال اختیار کرنے لگا

ملک بھر میں ڈینگی خطرناک صورتحال اختیار کرنے لگا

لاہور: ملک بھر میں ڈینگی خطرناک صورتحال اختیار کرنے لگا ہے جس کے باعث عوام میں خوف و حراس پھیل گیا ہے جبکہ دوسری جانب بخار کی ادویات کی قلت بھی برقرار ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں ڈینگی کے مرض کی صورتحال تشویشنا ک ہے اور کراچی میں ڈینگی سے دوسری موت رپورٹ ہوئی ہے جبکہ شہر میں ڈینگی کے مریضوں سے ہسپتالوں میں مختص وارڈز بھر چکے ہیں۔ 
صوبہ پنجاب میں ایک دن میں 125 سے زائد افراد ڈینگی میں مبتلا ہو گئے اور اب تک پنجاب میں ڈینگی سے 4 افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔
دوسری جانب ملک کے اکثر علاقوں میں بخار کی گولی کی قلت برقرار ہے، پنجاب میں بخار کی گولی دستیاب ہی نہیں ہے اور چار ہفتوں سے میڈیکل سٹور والے سپلائی کے منتظر ہیں جس کے باعث شہری ذہنی اذیت میں بھی مبتلا ہو چکے ہیں۔ 
 بلوچستان میں بھی ایک ماہ سے بخار کی گولی مشکل سے مل رہی ہے جبکہ پشاور میں بخار کی گولی کے پتے کی قیمت 17 روپے سے 30 روپے تک جا پہنچی ہے۔ 

ٹیگز: