اسلام آباد میں منی ایکسچینج کے مالکان کی ایف آئی اے کی ٹیم پر فائرنگ ، باپ بیٹا گرفتار، غیرملکی کرنسی برآمد 

اسلام آباد میں منی ایکسچینج کے مالکان کی ایف آئی اے کی ٹیم پر فائرنگ ، باپ بیٹا گرفتار، غیرملکی کرنسی برآمد 

اسلام آباد : اسلام آباد کے بلیو ایریا میں واقع منی ایکسچینج کے دفتر پر ایف آئی اے اور حساس ادارے نے چھاپہ مارا۔ نجی منی ایکسچینج کے مالک  اور اس  کے بیٹے نے ایف آئی اے کی چھاپہ مار ٹیم پر فائرنگ کی۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کی چھاپہ مار ٹیم فائرنگ سے محفوظ رہی۔ باپ بیٹے کو گرفتار کر لیا گیا اور غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی گئی۔تھانہ کوہسار، اسلام آباد میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

واضح رہے کہ ڈالر کی سمگلنگ کے خلاف ایف آئی اے نے کارروائیاں تیز کی ہوئی ہیں۔اور ملک بھر میں منی ایکسچینج پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں