Get Alerts

رینالہ خورد میں مال بردار ٹرینوں کے تصادم سے 1 جاں بحق، 2 زخمی

رینالہ خورد میں مال بردار ٹرینوں کے تصادم سے 1 جاں بحق، 2 زخمی

رینالہ : پنجاب کے ضلع اوکاڑہ کی تحصیل رینالہ خورد میں مال بردار دو ٹرینوں کے تصادم کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں ایک اسسٹنٹ ڈرائیور جاں بحق اور دو افراد زخمی ہو گئے۔

حادثے کے فوراً بعد زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے باعث اپ اور ڈاؤن لائن کی ٹریک سروس عارضی طور پر بند کر دی گئی ہے، تاہم بحالی کے لیے فوری کام شروع کر دیا گیا ہے تاکہ جلد ٹریک دوبارہ کھول دیا جائے۔

ریلوے حکام حادثے کی وجوہات کا جائزہ لے رہے ہیں اور تحقیقات جاری ہیں۔

ٹیگز: