نئی دہلی:بھارتی سپریم کورٹ نے ایشیاکپ 2025 میں 14 ستمبر کو ہونے والے پاک-بھارت میچ کو روکنے کی درخواست کو مسترد کر دیا۔
ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے دائر درخواست میں میچ کو قومی مفاد کے خلاف قرار دیا گیا تھا، تاہم عدالت نے درخواست کی فوری سماعت سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ "یہ ایک میچ ہے، ہونے دیں"۔
عدالت نے واضح کیا کہ میچ کے انعقاد میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی۔