واشنگٹن :امریکی خلائی ادارے ناسا نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے پروگراموں میں امریکی ویزا رکھنے والے چینی شہریوں کو شامل نہیں کرے گا۔
ناسا کی پریس سیکرٹری بیتھنی اسٹیونز کے مطابق یہ فیصلہ حساس تحقیقی کاموں اور ٹیکنالوجی کی حفاظت کے لیے کیا گیا ہے، جس کے تحت چینی شہریوں کی ناسا کی عمارات اور نیٹ ورکس تک رسائی محدود کر دی گئی ہے۔
یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا اور چین کے درمیان خلائی مقابلہ تیز ہو رہا ہے، خاص طور پر چاند پر خلاباز بھیجنے کے منصوبوں میں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس پالیسی سے دونوں ممالک کے تعلقات میں کشیدگی مزید بڑھ سکتی ہے اور چینی سائنسدانوں کے لیے امریکی خلائی پروگراموں میں شمولیت مشکل ہو جائے گی۔