Get Alerts

لامین یامال نے بارسلونا کے کم عمر ترین کپتان بننے کا اعزاز حاصل کرلیا

لامین یامال نے بارسلونا کے کم عمر ترین کپتان بننے کا اعزاز حاصل کرلیا

سپین :سپین کے نوجوان سٹار فٹبالر لامین یامال نے بارسلونا کی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے کلب کے کم عمر ترین کپتان بننے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

لامین یامال نے یہ سنگِ میل چیمپئنز لیگ میں فائنورڈ کے خلاف میچ کے دوران عبور کیا، جہاں بارسلونا نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ٹیم کو 1-5 سے شکست دی۔

میچ کے 71ویں منٹ میں بارسلونا کے مستقل کپتان رافینیا کو میدان سے باہر بلایا گیا، جس کے بعد انہوں نے کپتانی کی ذمہ داری لامین یامال کے سپرد کردی۔

یامال نے 19 سال اور 58 دن کی عمر میں بارسلونا کی قیادت سنبھال کر سابق ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ اس سے قبل بویان کرکیچ 20 سال کی عمر میں بارسلونا کی کپتانی کرنے والے کم عمر ترین کھلاڑی تھے، جنہوں نے یہ اعزاز 2010 میں حاصل کیا تھا۔

یوں لامین یامال نے بویان کرکیچ کا کئی سال پرانا ریکارڈ توڑتے ہوئے بارسلونا کی تاریخ میں ایک اور منفرد مقام حاصل کرلیا۔

ٹیگز: