Get Alerts

وزیراعظم کے غیر ملکی دورے، قومی خزانے کو کروڑوں روپے کے اخراجات اٹھانا پڑے

وزیراعظم کے غیر ملکی دورے، قومی خزانے کو کروڑوں روپے کے اخراجات اٹھانا پڑے

اسلام آباد: وزیراعظم کی رواں برس بیرون ملک یاترا پر قومی خزانے کو صرف تین دورے آٹھ کروڑ روپے میں پڑ گئے۔ بے دریغ اخراجات کی کہانی نیو نیوز سامنے لے آیا۔ دستاویزات کے مطابق جنوری میں وزیراعظم بارہ رکنی وفد لے کر سوئٹزرلینڈ گئے تو قوم کو 7 کروڑ 64 لاکھ روپے کا جھٹکا لگا۔

22 سے 24 فروری کو ترکی کے تین روزہ دورے میں 19 لاکھ روپے خرچ ہو گئے۔فوج ظفر موج کے 27 ارکان اور میڈیا کے نمائندے بھی سرکاری اخراجات پر انقرہ گئے۔

مارچ میں وزیراعظم کویت گئے تو میڈیا ارکان سمیت اٹھارہ رکنی وفد بھی ہمراہ رہا تھا۔ قومی خزانے کو اس دورے میں 18 لاکھ روپے برداشت کرنا پڑے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

ٹیگز: