Get Alerts

بھارت میں دس ماہ کی بچی کے ساتھ رشتہ دار کی جنسی زیادتی

بھارت میں دس ماہ کی بچی کے ساتھ رشتہ دار کی جنسی زیادتی

نئی دہلی: دس ماہ کی بچی کو مبینہ طور پر گجرات کے جام نگر ضلع میں اس کے رشتہ دار نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

مکیش لڑکی کو اپنے ساتھ لے گیا اور مبینہ طور پر سنگین جرم کا ارتکاب کیا۔ مکیش لڑکی کے باپ کا کزن تھا۔

لڑکی کے والد کنولس گاؤں میں ایک حجام کی دکان چلاتے ہیں۔ کل رات ان کے کزن نے ان کے گھر کا دورہ کیا اور  کھیلنے کے بہانے  بچی کو باہر لے گیا۔ تقریبا 10 منٹ کے بعد واپس آیا اور لڑکی کو چھوڑ کر فورا چلا گیا۔

سب انسپکٹر رائما کے مطابق، "لڑکی رو رہی تھی، والدین نے جانچ پڑتال کی تو اس کی فراک پر خون کے داغ تھے۔ اس کو جام نگر سول ہسپتال میں داخل کروایا گیا اور اب ٹھیک ہے"۔

ملزم کے خلاف کیس درج کر لیا گیا ہے ۔