عامر خان کی ”ٹھگز آف ہندوستان“ کا حصہ نہیں: کترینہ کیف

عامر خان کی ”ٹھگز آف ہندوستان“ کا حصہ نہیں: کترینہ کیف

ممبئی : کترینہ کیف نے کہا ہے کہ وہ بالی وڈ سپر سٹار عامر خان کی نئی فلم ”ٹھگز آف ہندوستان“ کی کاسٹ میں شامل نہیں ہیں۔

فلم میں مرکزی کردار کےلئے اداکارہ کا حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ مرکزی کردار کےلئے جن اداکاروں کے نام سامنے آرہے ہیں، جن میں کریتی سینن، ونی کپور، شردھا کپور اور فاطمہ ثنا شیخ سمیت بہت سے نام شامل ہیں۔ لیکن ابھی اس بارے میں کو ئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

کترینہ کیف آج کل اپنی نئی فلم ”جگا جاسوس“ کے گانوں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔