آصف زرداری ریلیف کے مستحق نہیں، نیب نے جواب جمع کروا دیا

 آصف زرداری ریلیف کے مستحق نہیں، نیب نے جواب جمع کروا دیا
کیپشن: نیب سپریم کورٹ کے حکم پر جعلی بینک اکاؤنٹس کی تحقیقات کر رہا ہے۔۔۔۔۔۔فوٹو/ اسکرین گریب نیو نیوز

اسلام آباد:جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں نیب نے سابق صدر آصف زرداری کی درخواست ضمانت پر جواب جمع کروا دیا ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آصف زرداری کسی ریلیف کے مستحق نہیں ہیں۔

انھوں نے درخواست ضمانت میں غلط بیانی کی۔ نیب سپریم کورٹ کے حکم پر تحقیقات کر رہے ہے اور آصف زرداری کی ضمانت مسترد کی جائے۔

نیب کے جواب میں مزید کہا گیا ہے کہ آصف زرداری نے دیگر ملزمان سے ملکر نیشنل بینک سے ڈیڑھ ارب قرض لیا۔ دھوکا دہی سے فرنٹ کمپنی پیرتھینون بنائی اور اثرورسوخ استعمال کرتے ہوئے بینک سے قرض لیا۔

نیب سپریم کورٹ کے حکم پر جعلی بینک اکاؤنٹس کی تحقیقات کر رہا ہے اور آصف زرداری کی پارک لین کمپنی میں ضمانت مسترد کی جائے۔