مزدوروں کے حقوق کا تحفظ قانونی، مذہبی اور اخلاقی ذمہ داری ہے، وزیر اعظم عمران خان

مزدوروں کے حقوق کا تحفظ قانونی، مذہبی اور اخلاقی ذمہ داری ہے، وزیر اعظم عمران خان
کیپشن: Image Source: Twitter

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ معاشرے میں مزدوروں کے حقوق کا تحفظ قانونی، مذہبی اور اخلاقی ذمہ داری ہے۔ حکومت تما م سیاسی مفادات سے بالاتر ہو عوام اور کمزور طبقوں کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھائے گی۔

 

تفصیلات کے مطابق ، وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں پنجاب میں مزدوروں کی بہتری کے لیے کیے گئے اقدامات پر انہیں بریفنگ کیا گیا ۔  وزیراعظم کو اس سلسلے میں پنجاب حکومت کے مختلف قوانین پر تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا ۔ 

 

وزیراعظم نے مزدوروں خصوصا گھروں میں کام کرنے والے افراد کے لیے اقدامات کی تعریف کی ۔ وزیر اعظم  نے ہدایت کی کہ گھروں میں کام کرنے والے مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے اور مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے قوانین بنانا ہی کافی نہیں، اصل مسئلہ بنائےگئے قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنانا ہے۔