عمران خان کو رہا کروائیں گے، چیف جسٹس سائفر پر جلد جوڈیشل کمیشن بنائیں: وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور

عمران خان کو رہا کروائیں گے، چیف جسٹس سائفر پر جلد جوڈیشل کمیشن بنائیں: وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور

پشاور : وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے 2024 کے الیکشن میں بدترین دھاندلی کا الزام لگاتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ فارم 45 کے مطابق نتائج تیار کرکے عوام کا مینڈیٹ واپس کیا جائے۔

پشاور میں دھاندلی کے خلاف پی ٹی آئی کے احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کا شفاف ٹرائل ہونا چاہیے، مریم نواز نے توشہ خانہ سے گاڑی لی، آج وزیر اعلیٰ ہیں جبکہ چیف جسٹس سے اپیل ہے سائفر پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ 2024 کے الیکشن میں بدترین دھاندلی کی گئی، فارم 45 کے مطابق نتائج تیار کرکے عوام کا مینڈیٹ واپس کیا جائے اور فری اینڈ فیئر ٹرائل کر کے بانی پی ٹی آئی کو رہا کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری مخصوص نشستیں دیگر جماعتوں کو دی گئیں، ہماری سیٹیں ہمیں واپس کی جائیں، اپنا حق لینے کے لیے آخری حد تک جائیں گے، جبکہ ہمارے خلاف کی گئیں تمام سازشیں بےنقاب ہوں گی۔
 

مصنف کے بارے میں