شاہد خاقان عباسی کا نیب کو ختم کرنے کا مطالبہ

شاہد خاقان عباسی کا نیب کو ختم کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے نیب کے خاتمے اور اس  کے اہلکاروں کے احتساب کا مطالبہ کر دیا۔

 اسلام آبادمیں احتساب عدالت کے باہر  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی   نے چیئرمین نیب کو نشانے پر رکھ لیا۔ انہوں نے  کہا کہ اب نیب کا احتساب ہوگا، چیئرمین نیب بتائے  کتنے سیاستدانوں کو پکڑا ؟؟ان سے کتنی ریکوری ہوئی ؟ 

سابق وزیراعظم نے کہا کہ  چیئرمین نیب  عمران خان کے نرغے میں تھا ،اسی لئے عمران  حکومت کی کرپشن پر خاموش تھا، شاہد خاقان عباسی نے  دعوی کیا کہ  حکومت مدت پوری کرے گی ،عمران خان سڑکوں پر پھرتے رہیں گے۔  انہوں نے مزید کہا کہ عارف علوی آئین کے مطابق کام کریں ،  دانت میں درد نہ ہو تو ضرور صدر رہیں ۔

مصنف کے بارے میں