Get Alerts

مریم نواز کا عمران خان کی کرپشن پر تحقیقات کا اعلان 

مریم نواز کا عمران خان کی کرپشن پر تحقیقات کا اعلان 
سورس: File

لاہور : مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی کرپشن پر تحقیقات کا اعلان کردیا ہے۔ 

مریم نواز نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ توشہ خانہ سے ہار جیولر کو فروخت کرنے کی تحقیقات کی جائے گی ۔

واضح رہے کہ آج خبر آئی تھی کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے توشہ خانہ کا ہار زلفی بخاری کے ذریعے لاہور کے ایک جیولر کو 18 کروڑ کا فروخت کیا۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے قومی خزانے میں صرف 4 لاکھ جمع کرائے جبکہ قانونی طور پر انہوں نے قومی خزانے میں 9 کروڑ روپے جمع کرانا تھے۔