عمران خان نے وزیراعظم بننے کی پیشگوئی پر بشری بی بی سے دوران عدت نکاح کیا:مفتی سعید

عمران خان نے وزیراعظم بننے کی پیشگوئی پر بشری بی بی سے دوران عدت نکاح کیا:مفتی سعید
سورس: file

 راولپنڈی :عمران خان نے وزیراعظم بننے کی پیشگوئی پر بشری بی بی سے  دوران عدت نکاح کیا۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان اوربشریٰ بی بی کیخلاف غیرشرعی نکاح کیس میں نکاح خواں مفی سعیدنے سیشن عدالت اسلام آبادمیں بیان دیتے ہوئے کہاہے کہ عمران خان اوربشریٰ بی بی نے سب جانتے ہوئے عدت کے دوران ہی نکاح کیا

یکم جنوری 2018میں عمران خان نے مجھ پرکال پررابطہ کیااورنکاح پڑھانے کاکہا،عمران خان نے بتایاکہ بشری بی بی سے نکاح کرنے پرپیشگوئی تھی کہ وہ وزیراعظم بن جائیں گے اوریہ پیشگوئی بشریٰ بی بی نے کی تھی ،عمران خان اوربشریٰ بی بی کانکاح غیرقانونی ہے