Get Alerts

چیف جسٹس کی طرف سے لارجر بینچ بنانے کے بعد وزیر اعظم نے کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا 

چیف جسٹس کی طرف سے لارجر بینچ بنانے کے بعد وزیر اعظم نے کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا 
سورس: File

اسلام آباد : سپریم کورٹ بل پر چیف جسٹس کی طرف سے لارجر بینچ بنانے کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔ 

نیو نیوز کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس کل ہوگا ۔ 

اجلاس میں ملک کی معاشی اور سیاسی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔ اجلاس میں سپریم کورٹ کے فیصلے سے متعلق بھی غور ہوگا۔ 

کابینہ کے اجلاس میں آئینی و قانونی امور پر بھی غور کیا جائے گا۔