قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کو 5 نشستیں چھوڑنا پڑیں گی

قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کو 5 نشستیں چھوڑنا پڑیں گی
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور:قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کو 5 نشستیں چھوڑنا پڑیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان قومی اسمبلی کیلئے میانوالی کی نشست رکھیں گے : فواد چوہدری

تفصیلات کے مطابق عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب ہوچکی ہے جبکہ دوسری جانب ایک سے زائد حلقوں میں الیکشن جیتنے والوں کو ایک کے علاوہ باقی نشستیں چھوڑنا پڑیں گی۔ عمران خان 5 نشستوں اور غلام سرور خان 2 نشستوں پر کامیاب ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:25 لاکھ ملازمتیں دیں گے ، عوام یاد کرے گی:شیخ رشید

عمران خان این اے 35، 53، 95، 131، 243 سے کامیاب ہوئے تھے۔غلام سرور خان نے این اے 59 اور 63 سے چودھری نثار احمد کو شکست دی تھی۔تحریک انصاف کے اتحادی مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری پرویز الٰہی بھی 2 نشستوں پر کامیاب ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:جعلی مینڈیٹ والے وزیراعظم کو تسلیم نہیں کریں گے:فضل الرحمن
چودھر ی پرویز الٰہی کے پنجاب اسمبلی میں جانے کے باعث این اے 65 اور 69 کی نشستیں بھی خالی ہوں گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں