بابر اعظم دنیائے کرکٹ کا بہترین کھلاڑی ہے، انہیں کھیلتا دیکھ کر بہت انجوائےکرتا ہوں :کوہلی

بابر اعظم دنیائے کرکٹ کا بہترین کھلاڑی ہے، انہیں کھیلتا دیکھ کر بہت انجوائےکرتا ہوں :کوہلی

نئی دہلی : مایہ ناز بھارتی بلے باز ویرات کوہلی نے بابر اعظم کو ہر فارمیٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دے دیا۔ 

اپنے ایک بیان میں ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ بابر اس وقت ہر فارمیٹ میں ٹاپ پلیئر ہے۔ ان کا ٹاپ پر ہونا بالکل بجا ہے۔

بھارت بلے باز نے کہا کہ بابر اعظم تسلسل سے پرفارم کرتے ہیں، ان کو کھیلتا دیکھ کر انجوائے کرتا ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ بابر اعظم سے پہلی ملاقات 2019 ورلڈکپ کے دوران مانچسٹر میں ہوئی تھی۔ عماد وسیم بابر کو میرے پاس لے کر آئے تھے۔

ویرات کوہلی نے یہ بھی بتایا کہ ہم نے کھیل پر کافی دیر گفتگو کی۔ ہمیشہ بابر نے میرے لیے عزت اور احترام کا مظاہرہ کیا۔

مصنف کے بارے میں