Get Alerts

کراچی: کمسن بچے سے زیادتی کا دلخراش واقعہ، 2 افراد گرفتار، 1 فرار

کراچی: کمسن بچے سے زیادتی کا دلخراش واقعہ، 2 افراد گرفتار، 1 فرار

کراچی: ملیر سٹی کے علاقے محمدی کالونی میں 6 سالہ بچے کے ساتھ مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ ایک ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

پولیس کے مطابق، یہ واقعہ متاثرہ بچے کی والدہ کی جانب سے درج کرائی گئی شکایت پر سامنے آیا۔ گرفتار کیے گئے ملزمان کی شناخت عظیم اور انشال کے نام سے کی گئی ہے۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ تیسرے ملوث شخص کی تلاش جاری ہے اور اس کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

مزید تفتیش کا عمل جاری ہے اور پولیس حکام نے یقین دہانی کروائی ہے کہ متاثرہ بچے کو انصاف دلانے کے لیے تمام قانونی اقدامات کیے جائیں گے۔

ٹیگز: