Get Alerts

اسحٰق ڈار سے امریکی انسداد دہشت گردی کوآرڈینیٹر کی ملاقات، دوطرفہ تعاون پر گفتگو

اسحٰق ڈار سے امریکی انسداد دہشت گردی کوآرڈینیٹر کی ملاقات، دوطرفہ تعاون پر گفتگو

اسلام آباد: نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحٰق ڈار سے امریکہ کے قائم مقام کوآرڈینیٹر برائے انسدادِ دہشت گردی گریگوری ڈی۔ لوگرفو نے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان انسداد دہشت گردی تعاون پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق، امریکی نمائندے نے وزیر خارجہ کو پاک-امریکہ انسداد دہشت گردی ڈائیلاگ کے حوالے سے بریفنگ دی اور دونوں ممالک کے درمیان سیکیورٹی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔

اس موقع پر سینیٹر اسحٰق ڈار نے انسداد دہشت گردی کے شعبے میں مسلسل، مربوط اور مؤثر دوطرفہ روابط کو سراہا اور کہا کہ ایسے اقدامات خطے میں دیرپا امن کے قیام میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں۔

دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق، فریقین نے باہمی تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق کیا اور خطے میں استحکام کے لیے جاری مشترکہ کوششوں کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

ٹیگز: