Get Alerts

وفاقی وزیر اطلاعات کی ستارہ امتیاز کے لیے نامزدگی کا اعلان

وفاقی وزیر اطلاعات کی ستارہ امتیاز کے لیے نامزدگی کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ تنازعے کے دوران عالمی سطح پر پاکستان کا مؤقف بھرپور انداز میں اجاگر کرنے پر وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور پرنسپل انفارمیشن آفیسر مبشر حسن کو ستارہ امتیاز کے لیے چن لیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر عطا تارڑ نے جنگی حالات میں ملکی بیانیے کو بین الاقوامی میڈیا میں مؤثر طریقے سے پیش کیا، جسے نہ صرف ملکی سطح پر سراہا گیا بلکہ عسکری قیادت نے بھی اس کردار کو قومی مفاد میں کلیدی قرار دیا۔

اسی طرح پی آئی او مبشر حسن نے بھی اطلاعاتی محاذ پر سرگرم کردار ادا کرتے ہوئے عالمی ذرائع ابلاغ میں پاکستان کی مؤقف کو اجاگر کیا، جس پر اُنہیں بھی اعلیٰ اعزاز کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

یہ دونوں نامزدگیاں پاکستانی مسلح افواج کی سفارش پر کی گئی ہیں، جو میڈیا کی میدان میں ان دونوں شخصیات کی اہمیت اور کارکردگی کا اعتراف ہے۔

یاد رہے کہ ستارہ امتیاز پاکستان کا تیسرا بڑا سرکاری اعزاز ہے، جو ہر سال یومِ پاکستان (23 مارچ) کے موقع پر اُن افراد کو دیا جاتا ہے جنہوں نے قومی خدمات میں نمایاں کردار ادا کیا ہو۔

ٹیگز: