اسلام آباد: حکومتِ پاکستان نے کھیلوں کے شعبے میں نمایاں خدمات انجام دینے پر سابق کرکٹر شاہد خان آفریدی سمیت متعدد نامور کھلاڑیوں کو اعلیٰ ترین قومی اعزازات سے نوازنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یوم آزادی کے موقع پر جاری کی گئی فہرست کے مطابق، ان کھلاڑیوں کو اگلے سال 23 مارچ 2026 کو یومِ پاکستان کی خصوصی تقریب میں اعزازات دیے جائیں گے۔
ستارہ امتیاز کے لیے منتخب کھلاڑی:
شاہد آفریدی (کرکٹ)
ثنا میر (ویمنز کرکٹ)
شہروز کاشف (کوہ پیما)
ملک محمد عطا (مرحوم) (گھڑسوار)
حیدر علی (ڈسکس تھرو)
تمغہ امتیاز کے لیے منتخب کھلاڑی:
محسن نواز (شوٹنگ)
حمزہ خان (اسکواش)
رشید ملک (ٹینس)
پرائیڈ آف پرفارمنس کے لیے منتخب کھلاڑی:
شاہ زیب رند (کراٹے)
محمد سجاد (کبڈی)
ترجمان وزارت کھیل کے مطابق، یہ اعزازات ان کھلاڑیوں کی ملکی و بین الاقوامی سطح پر کارکردگی، خدمات اور پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنے پر دیے جا رہے ہیں۔
اعزازی تقریب ایوانِ صدر اسلام آباد میں صدرِ پاکستان کی زیر صدارت منعقد ہو گی۔