قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو 23 مارچ کو ستارہ امتیاز سے نوازا جائے گا

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو 23 مارچ کو ستارہ امتیاز سے نوازا جائے گا

 لاہور ؛تینوں فارمیٹ میں قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت کرنے والے بابر اعظم کو پاکستان کے لیے نمایاں کاکردگی   پر  پاکستان کے اعلیٰ سول اعزاز ستارہ امتیاز  سے نوازا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق بابر اعظم کو 23 مارچ   کو یوم پاکستان کی تقریب کے موقع پر ستارہ امتیاز  دیا جائے گا، 28 سالہ بابر  یہ اعزاز حاصل کرنے والے کم عمر ترین کھلاڑی ہوں گے۔  اس سے قبل پاکستا نی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد ستارہ امتیاز حاصل کرنے والے سب سے کم عمر پاکستانی کرکٹر تھے۔ اب تک یہ  اعزاز پاکستان کے چار سابق کپتانوں کو یہ دیا جا چکا ہے جن میں مصباح الحق، یونس خان، شاہد آفریدی اور سرفراز احمد شامل ہیں۔

واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے گزشتہ برس 14 اگست کو بابر اعظم کو  ستارہ امتیاز د ینے کا اعلان کیا تھا  اور اب تقریب کی تاریخ کی تصدیق کر دی گئی ہے۔

مصنف کے بارے میں