Get Alerts

مادھوری ڈکشٹ کی 24 سال بعد ٹی وی پر بطور میزبان واپسی

مادھوری ڈکشٹ کی 24 سال بعد ٹی وی پر بطور میزبان واپسی

ممبئی : بالی ووڈ کی معروف اداکارہ مادھوری ڈکشٹ تقریباً 24 سال بعد ایک بار پھر ٹیلی ویژن پر بطور میزبان نظر آئیں گی۔ ان کی نئی ذمہ داری کا پہلا پرومو جاری کردیا گیا ہے، جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے۔

پرومو میں مادھوری روایتی مہاراشٹرین انداز میں سبز اور سنہری ساڑھی، روایتی زیورات اور نتھ پہنے دکھائی دیتی ہیں۔ 

مادھوری نے سوشل میڈیا پر پرومو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ بطور میزبان یہ ان کی زندگی کا ایک نیا اور خاص باب ہے، جس کے آغاز کے لیے وہ بے حد پُرجوش ہیں۔ انہوں نے اس سفر کو علم، خوابوں اور نئے امکانات سے جوڑتے ہوئے ناظرین کے ساتھ اسے شیئر کرنے پر خوشی کا اظہار کیا۔

اداکارہ اس سے قبل مختلف ڈانس ریئلٹی شوز میں بطور جج بھی فرائض انجام دے چکی ہیں، تاہم بطور میزبان ٹیلی ویژن پر ان کی یہ واپسی طویل وقفے کے بعد ہو رہی ہے۔

ٹیگز: