Get Alerts

مادھوری ڈکشٹ نے 58 سال کی عمر میں بھی جوان، پُراعتماد اور حسین نظر آنے کا راز بتا دیا

مادھوری ڈکشٹ نے 58 سال کی عمر میں بھی جوان، پُراعتماد اور حسین نظر آنے کا راز بتا دیا

ممبئی : بالی وڈ کی لیجنڈری اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے اپنی عمر کے 58ویں سال میں بھی جوان، پُراعتماد اور حسین نظر آنے کا راز بتا دیا ہے۔ وہ نہ صرف اپنی اداکاری اور رقص کے لیے جانی جاتی ہیں، بلکہ ان کی قدرتی چمک اور خوبصورتی بھی ہمیشہ توجہ کا مرکز رہی ہے۔

مداح اکثر حیران ہوتے ہیں کہ مادھوری اتنی عمر کے باوجود کیسے اتنی جوان نظر آتی ہیں، تو اداکارہ نے آخرکار اس کا راز ظاہر کیا ہے۔ مادھوری نے ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسکن کیئر کے باوجود، اصل خوبصورتی اندر سے آتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک آپ کی سوچ مثبت نہ ہو اور آپ کا دل سکون میں نہ ہو، تب تک کوئی بھی اسکن کیئر آپ کو وہ چمک نہیں دے سکتا جو اندر سے آتی ہے۔

مادھوری نے مزید کہا کہ ان کا زندگی کا نظرِیہ ہمیشہ مثبت رہا ہے۔ وہ ہمیشہ ہر چیز میں اچھائی دیکھنے کی کوشش کرتی ہیں اور کبھی کسی کے بارے میں منفی نہیں سوچتیں۔ لوگوں سے ملنا، باتیں کرنا اور ان کی زندگیوں کے بارے میں جاننا انہیں بہت پسند ہے۔ وہ خود کو سادہ اور زمین سے جڑی ہوئی شخصیت سمجھتی ہیں، اور یہی ان کی خوبصورتی میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔

اداکارہ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اندرونی سکون ہی اصل خوبصورتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ روزانہ یا ہفتے میں دو بار اوم کار کرتی ہیں اور انہیں گایتری منتر بہت پسند ہے، جو انہیں اندر سے پرسکون اور متوازن رکھتا ہے۔

ٹیگز: