لاہور : سابق آسٹریلوی کرکٹر موئزز ہینریکیز ٹی 20 ورلڈ کپ کے یورپی کوالیفائنگ مرحلے میں پرتگالی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ 39 سالہ ہینریکیز پہلی مرتبہ کوالیفائنگ راؤنڈ میں حصہ لینے والی پرتگال کی ٹیم کی کپتانی کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔
ہینریکیز آسٹریلیا کی جانب سے 4 ٹیسٹ، 16 ون ڈے اور 24 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کھیل چکے ہیں۔ انہوں نے گزشتہ ماہ آسٹریلوی ڈومیسٹک کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔
ٹی 20 انٹرنیشنل رینکنگ میں پرتگال اس وقت 37ویں پوزیشن پر موجود ہے۔ ٹیم 14 سے 20 اگست تک یورپ سب ریجنل کوالیفائر سی کے گروپ بی میں اسرائیل، جرمنی، یونان اور چیک ریپبلک کے خلاف میدان میں اترے گی۔
پرتگال کی ٹیم ہینریکیز کی قیادت میں کوالیفائنگ مرحلے میں بہتر کارکردگی دکھا کر ورلڈ کپ میں جگہ بنانے کی کوشش کرے گی۔