Get Alerts

گرینڈ سلام یوتھ تائیکوانڈو لیگ: پاکستانی ایتھلیٹس نے پانچ تمغے جیت لیے

گرینڈ سلام یوتھ تائیکوانڈو لیگ: پاکستانی ایتھلیٹس نے پانچ تمغے جیت لیے

لاہور : سنگاپور میں منعقدہ گرینڈ سلام یوتھ تائیکوانڈو لیگ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجموعی طور پر پانچ تمغے اپنے نام کرلیے۔

24 سے 26 جولائی تک ٹیمپینز میں ہونے والے ان مقابلوں میں 13 سے زائد ممالک کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ پاکستان کے پانچ ایتھلیٹس نے مختلف کیٹیگریز میں اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔

قدیر خان، وجاہت علی خان اور ارحم منّاف نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے سونے کے تمغے حاصل کیے، جبکہ ایان معراج اور سید احمد ایاز نے کانسی کے تمغے جیتے۔

پاکستانی نوجوان کھلاڑیوں کی اس کامیابی کو ملک میں تائیکوانڈو کے بڑھتے ہوئے ٹیلنٹ اور کھیل کے روشن مستقبل کی ایک مثبت علامت قرار دیا جارہا ہے۔

ٹیگز: