Get Alerts

پاکستان کے دورہ انگلینڈ میں وارم اپ میچ کا شیڈول تبدیل

پاکستان کے دورہ انگلینڈ میں وارم اپ میچ کا شیڈول تبدیل

لاہور : پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ کے دوران کھیلے جانے والے وارم اپ میچ کے شیڈول میں تبدیلی کردی گئی ہے۔ پاکستان اور پی سی سی سلیکٹ الیون کے درمیان بیِکنہَم کے کاؤنٹی گراؤنڈ میں ہونے والا مقابلہ اب چار کے بجائے تین روز پر مشتمل ہوگا۔

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ اور پاکستان کرکٹ بورڈ نے باہمی اتفاق سے میچ کا دورانیہ کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مقابلہ اب 13 سے 15 اگست تک کھیلا جائے گا، جبکہ اسے پہلے 12 اگست سے چار روزہ میچ کے طور پر شیڈول کیا گیا تھا۔

انتظامیہ کے مطابق 12 اگست کے لیے خریدے گئے ٹکٹوں کی رقم مکمل طور پر واپس کردی جائے گی، جبکہ 13، 14 اور 15 اگست کے ٹکٹ بدستور قابلِ استعمال رہیں گے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز 19 اگست سے لیڈز میں ہوگا۔ اس کے بعد دوسرا ٹیسٹ لارڈز جبکہ تیسرا میچ ایجبسٹن میں کھیلا جائے گا۔

ٹیگز: