Get Alerts

انگلینڈ سیریز سے قبل پاکستانی بولرز کا وارم اپ میچ میں شاندار مظاہرہ

انگلینڈ سیریز سے قبل پاکستانی بولرز کا وارم اپ میچ میں شاندار مظاہرہ

لاہور : پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل اپنے آخری وارم اپ میچ کے پہلے روز بیکنہم میں پی سی سی سلیکٹ الیون کے خلاف نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، تاہم پاکستانی بولرز کی مؤثر گیند بازی کے باعث پوری ٹیم 305 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

پی سی سی سلیکٹ الیون کی جانب سے سیف زیب نے 65، کالیب فالکنر نے 59 اور ٹام ہینز نے 51 رنز بنائے، جبکہ میٹ فشر 62 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی جانب سے محمد علی اور محمد عباس نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے تین، تین وکٹیں حاصل کیں، جبکہ دیگر گیند بازوں نے بھی وکٹیں حاصل کرکے ٹیم کی کارکردگی کو مضبوط بنایا۔

جواب میں پاکستان نے دن کے اختتام تک بغیر کسی نقصان کے 44 رنز بنا لیے۔ امام الحق اور اذان اویس نے اننگز کا آغاز کرتے ہوئے ناقابل شکست شراکت قائم کی۔

یہ میچ انگلینڈ کے خلاف 19 اگست سے ہیڈنگلے میں شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ سے قبل پاکستان کا آخری وارم اپ مقابلہ ہے۔ کھلاڑیوں کی دستیابی کے باعث یہ میچ معمول کے چار روز کے بجائے تین روز تک محدود رکھا گیا ہے۔

ٹیگز: