Get Alerts

ٹی20 دوسرا میچ: پاکستان کے بولرز کا عمدہ مظاہرہ، ہدف 134 رنز

ٹی20 دوسرا میچ: پاکستان کے بولرز کا عمدہ مظاہرہ، ہدف 134 رنز

ڈھاکہ: بنگلہ دیش نے تین میچوں کی ٹی20 سیریز کے دوسرے مقابلے میں پاکستان کو جیت کے لیے 134 رنز کا ہدف دیا ہے۔

بنگلہ دیشی ٹیم 20ویں اوور کی آخری گیند پر 133 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ ذاکر علی نے 55 اور مہدی حسن نے 33 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی۔

پاکستان کی طرف سے سلمان مرزا، عباس آفریدی اور احمد دانیال نے دو دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، جبکہ فہیم اشرف اور محمد نواز ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کرسکے ۔

پاکستانی ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے، جبکہ احمد دانیال کو ابرار احمد کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

ٹیگز: