Get Alerts

نئی آئی سی سی رینکنگ جاری، بابر اعظم کی ٹیسٹ بیٹرز میں ٹاپ 10 میں واپسی

نئی آئی سی سی رینکنگ جاری، بابر اعظم کی ٹیسٹ بیٹرز میں ٹاپ 10 میں واپسی

دبئی : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ کی تازہ ترین پلیئرز رینکنگ جاری کردی ہے، جس میں پاکستان کے بابر اعظم نے ٹیسٹ بیٹنگ میں نمایاں بہتری حاصل کرتے ہوئے دوبارہ ٹاپ 10 میں جگہ بنا لی۔

نئی درجہ بندی کے مطابق بابر اعظم پانچ درجے ترقی کے بعد ٹیسٹ بیٹرز میں دسویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں، جبکہ عبداللہ شفیق نے 25 درجے چھلانگ لگاتے ہوئے 32ویں نمبر پر قبضہ کرلیا ہے۔ سلمان علی آغا 38ویں اور شان مسعود 39ویں نمبر پر موجود ہیں۔

ٹیسٹ بولرز میں پاکستان کے نعمان علی اپنی آٹھویں پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب رہے۔

دوسری جانب ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں بھارت کے شبمن گل بدستور پہلی پوزیشن پر قابض ہیں، جبکہ بابر اعظم چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔ ون ڈے بولرز میں شاہین شاہ آفریدی آٹھویں پوزیشن پر برقرار ہیں۔

ٹیگز: