دبئی :انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے بیٹرز اور بالرز کی نئی رینکنگ جاری کر دی ہے۔ بھارتی بلے باز شبھ من گل اپنی شاندار کارکردگی کے باعث بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں۔ روہت شرما ایک درجہ ترقی کرتے ہوئے دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں، جبکہ پاکستان کے کپتان بابر اعظم ایک درجہ تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔ ویرات کوہلی اپنی چوتھی پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب رہے۔
ون ڈے بالرز کی نئی رینکنگ میں ویسٹ انڈیز کے فاسٹ بالر جیڈن سیلز نے پاکستان کے خلاف شاندار کارکردگی دکھانے کے بعد 24 درجے ترقی کرتے ہوئے 33 ویں نمبر پر جگہ بنائی ہے۔ اسی طرح ویسٹ انڈیز کے اسپنر موتی بھی پانچ درجے ترقی کرتے ہوئے 12 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ایک درجہ تنزلی کے بعد 13 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔