Get Alerts

پی ٹی اے کا سوشل میڈیا پر کریک ڈاؤن، 15 لاکھ سے زائد یو آر ایل بلاک

پی ٹی اے کا سوشل میڈیا پر کریک ڈاؤن، 15 لاکھ سے زائد یو آر ایل بلاک

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر غیر اخلاقی اور قابلِ اعتراض مواد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 10 لاکھ 65 ہزار سے زائد یو آر ایل بلاک کردیے ہیں۔

دستاویز کے مطابق غیر اخلاقی مواد سے متعلق 563 یو آر ایل تاحال زیرِ غور ہیں جبکہ 9 ہزار 528 یو آر ایل کو مسترد کیا گیا۔ دہشتگردی سے متعلق ایک لاکھ 79 ہزار 285 یو آر ایل بلاکنگ کے لیے بھیجے گئے، جن میں سے ایک لاکھ 41 ہزار 897 کو بلاک کردیا گیا جبکہ 23 ہزار 241 یو آر ایل کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

دستاویز میں بتایا گیا کہ اسلام کی عظمت کے خلاف مواد کی کیٹیگری میں ایک لاکھ 36 ہزار 891 یو آر ایل پر کارروائی کی گئی، جبکہ پاکستان کی سلامتی اور دفاع کے خلاف مواد سے متعلق ایک لاکھ 25 ہزار 427 یو آر ایل پراسیس کیے گئے۔ ان میں سے 74 ہزار 59 یو آر ایل بلاک کیے گئے۔

اسی طرح فرقہ وارانہ اور نفرت انگیز تقریر سے متعلق 76 ہزار 526 یو آر ایل پراسیس کیے گئے۔ پراکسی کیٹیگری میں شامل 10 ہزار 319 یو آر ایل میں سے 10 ہزار 318 کو بلاک کردیا گیا۔

پی ٹی اے کی دستاویز کے مطابق بدنامی اور نقالی سے متعلق مواد کی مد میں 44 ہزار 200 یو آر ایل پر کارروائی ہوئی، جن میں سے 17 ہزار 356 کو بلاک کیا گیا۔

مجموعی طور پر مختلف کیٹیگریز میں 15 لاکھ 42 ہزار 800 یو آر ایل بلاک کیے گئے، جبکہ 76 ہزار 874 یو آر ایل زیرِ جائزہ ہیں اور ایک لاکھ 6 ہزار 629 یو آر ایل مسترد کیے جا چکے ہیں۔

ٹیگز: