Get Alerts

سوراب میں بارودی مواد کی تیاری کے دوران دھماکا، 18 دہشتگرد ہلاک، 3 شہری شہید

سوراب میں بارودی مواد کی تیاری کے دوران دھماکا، 18 دہشتگرد ہلاک، 3 شہری شہید

سوراب، بلوچستان: بلوچستان کے ضلع سوراب میں دھماکا خیز مواد سے بھری گاڑی تیار کرنے کے دوران دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں 8 دہشتگرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پہلے دھماکے کے بعد وہاں ذخیرہ کیے گئے بارودی مواد میں بھی متعدد دھماکے ہوئے، جس سے ملحقہ علاقے میں 3 شہری شہید ہوگئے۔

واقعے کے فوری بعد سکیورٹی فورسز اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور کلیئرنس آپریشن شروع کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کلیئرنس آپریشن کے دوران مزید 10 دہشتگرد مارے گئے۔یوں کارروائی کے دوران مجموعی طور پر 18 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔

ٹیگز: