پشاور، 2 دہشتگرد بارودی مواد سمیت گرفتار

پشاور، 2 دہشتگرد بارودی مواد سمیت گرفتار

پشاور: محکمہ انسداد دہشت گردی پشاور نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کر کے پشاور شہر کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔ پولیس نے دہشتگرد سجاد علی کو امین کالونی کوہاٹ روڈ جبکہ فواد سکنہ دانش آباد کو خزانہ روڈ سے بارودی مواد پشاور شہر منتقل کرتے ہوئے گرفتار کیا۔

دہشت گردوں کے قبضے سے گھی کے کنستر میں خود ساحتہ 4 کلو وزنی بارودی مواد اور ایک دستی بم برآمد کر لیا تاہم بم ڈسپوزل سکواڈ نے بم کو ناکارہ بنا دیا۔ دونوں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جنہیں مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں