Get Alerts

 امریکا کا آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول برقرار ہے:ٹرمپ کا دعویٰ

 امریکا کا آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول برقرار ہے:ٹرمپ کا دعویٰ

واشنگٹن :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا کا آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول ہے اور واشنگٹن اس کنٹرول کو برقرار رکھے گا۔ ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں ایران کے خلاف سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے متعدد دعوے کیے۔

ٹرمپ کے مطابق امریکی بحری ناکہ بندی کو فولادی دیوار قرار دیا جا رہا ہے اور ایران اس ناکہ بندی کے خلاف کسی مؤثر کارروائی کی صلاحیت نہیں رکھتا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران کے پاس اب نہ بحریہ باقی ہے اور نہ فضائیہ، جبکہ ایرانی فوجیوں کو تنخواہوں کی ادائیگی بھی نہیں ہو رہی۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ پاسداران انقلاب تباہ ہوکر فرار ہو رہے ہیں اور ایرانی قیادت کی صورتحال انتہائی غیر یقینی اور ابتر ہوچکی ہے۔ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران کے پاس پیسہ نہیں بچا اور ملک کو شدید تباہی کا سامنا ہے۔

ٹرمپ نے ایران پر فیک نیوز پھیلانے اور 300 فیصد سے زائد مہنگائی کا الزام بھی عائد کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران صرف باتیں کرتا ہے، عمل نہیں کرتا اور اب وہ مشرق وسطیٰ کا بدمعاش نہیں رہا۔

ٹیگز: