واشنگٹن:امریکی صدر نے ایران کے جوہری پروگرام اور علاقائی کشیدگی کے حوالے سے ایک انتہائی سخت اور اہم ترین بیان جاری کیا ہے۔ امریکی صدر کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے تیار کی جانے والی انتہائی افزودہ یورینیم کو ہر صورت قبضے میں لے کر تباہ کر دیا جائے گا۔
علاقائی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے تصدیق کی کہ آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی بدستور جاری ہے اور اس اہم بحری گزرگاہ کا مکمل کنٹرول اس وقت امریکہ کے پاس ہے۔
شدید عسکری دباؤ اور سخت ترین موقف کے باوجود امریکی صدر نے سفارتی محاذ پر بھی بڑی پیشرفت کا اشارہ دیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ اس تمام تر صورتحال کے باوجود ایران کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے اور وہ پرامید ہیں کہ ایران کے ساتھ جاری یہ سنگین تنازع جلد ہی ختم ہو جائے گا۔