تہران :وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا دورۂ ایران مکمل ہوگیا۔ ایرانی قیادت سے اہم ملاقاتوں کے بعد محسن نقوی اسلام آباد روانہ ہوگئے۔
دورۂ ایران کے دوران محسن نقوی نے مشہد میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے دوسری ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
وفاقی وزیر داخلہ نے ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری جنرل محسن رضائی سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر محسن نقوی نے وزیراعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل کا اہم پیغام ایرانی قیادت تک پہنچایا۔
ملاقاتوں میں پاکستان اور ایران کے درمیان تعاون، علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی گفتگو کی گئی۔