اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت وزارت خارجہ میں اہم اجلاس ہوا، جس میں آئندہ سفارتی روابط اور اعلیٰ سطحی غیر ملکی دوروں کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کے دوران ناروے کے وزیر خارجہ کے متوقع دورۂ پاکستان کی تیاریوں پر بھی تفصیلی غور کیا گیا۔ متعلقہ حکام نے دورے کے حوالے سے انتظامات، سفارتی روابط اور مجوزہ ملاقاتوں سے متعلق امور پر نائب وزیراعظم کو بریفنگ دی۔
اجلاس میں آئندہ دنوں میں ہونے والے اعلیٰ سطحی غیر ملکی دوروں اور مختلف ممالک کے ساتھ سفارتی روابط کو مزید مؤثر بنانے کے حوالے سے بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
اسحاق ڈار نے سفارتی سرگرمیوں اور اہم غیر ملکی دوروں کی تیاریوں کو مربوط انداز میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔